کراچی (این این آئی) گلستان جوہر میں پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 کی رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے گاڑی کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا تھا، مالک نے بیان میں بتایا کہ گاڑی خراب تھی اس لئے 8ستمبر سے پارک کرکے چھوڑ دی تھی، گردوں کے عارضے میں مبتلاہوں روز ڈائیلاسزہوتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے لواحقین نے بھی قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور گاڑی کے مالک کی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسے چھوڑ دیا۔حکام نے بتایا کہ واقعاتی شواہدکیمطابق بھی واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا، دونوں بھائی کھیلتے کھیلتے کار میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کیا۔دوسری جانب بچوں کے پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہی دونوں بچے کھیلتی ہوئے گاڑی کے قریب آئے، بچوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا اورگاڑی میں بیٹھ گئے ، جس کے بعد بچے کئی گھنٹوں تک گاڑی میں بند رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے دوسرا بچہ بھی دم توڑ گیا،4 سالہ رف اور 3سالہ حسان پارک گاڑی میں بند ہوگئے تھے۔گذشتہ روز کراچی میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔