امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے میں 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے میں ریاست مخالف تقاریر کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف سخت ایکشن پر غور شروع کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 8ستمبر کو جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی اور اس سلسلے میں سخت کاروائی پر غور شروع کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی جہاں سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سیکشن کے تحت گرفتاری کے لیے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کے لیے درخواست کی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved