امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میں ہوش میں نہیں تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کردی، نیرج چوپڑا

نئی دہلی (این این آئی)پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تھرو نے بھارت کے نیرج چوپڑا کے ہوش اڑا دیے تھے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ نیرج نے سِلور میڈل جیتا تھا، پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کرسکے تھے۔ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی، کی تھی جبکہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی تھی جو دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر کی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سِلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں ہوش میں نہیں تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کردی تھی، پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاؤل ہوگیا تھا، میں نے نئے ٹریک پر فاؤل سے بچنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن میں ناکام رہا۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشد ندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کردی میری تھرو بھی اچھی رہی تھی، اس کے بعد کیا ہوا پتہ نہیں وہ کہتے ہیں نا کہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ اس دن پھر میرا ہوش نہیں رہا تھا اس دن میں جوش میں تھا، بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved