امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بنگلہ دیشی کرکٹرزکی بیویوں نے بھارتی سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی کرکٹر کی بیویاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں اور کسی بالی ووڈ اداکاراوں سے کم نہیں ہیںبلکہ انہوں نے بھارتی سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وہ اپنی گلیمراور دلکشی کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں۔ ان میں سے ایک کرکٹر کی بیوی ہراسانی کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔آج کچھ ایسی ہی بنگلہ دیش کے کرکٹرز کی بیویوں کے بارے میں بتائیں گے جوخوبصورتی میں بالی ووڈ کی اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔

اگربنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب الحسن کی اہلیہ کی بات کی جائے تو وہ انتہائی خوبصورت خدوخال کی مالک ہیں۔ ان کا نام ششیر ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ ششیر نے مینیسوٹا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور انکے ساتھ ایک مرتبہ ہراسانی کا واقعہ بھی ہو چکا ہے،

جب ایک بزنس مین نے اسٹیڈیم میں انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی تھی اس وقت شکیب موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس تاجر کی پٹائی بھی کردی تھی۔بنگلہ دیش کے لیجنڈ کھلاڑی تمیم اقبال نے عائشہ صدیقی کو 16 سال کی عمر میں ہی پرپوز کر دیا تھا۔ جس کے چند سال بعد ان کی شادی ہو گئی، عائشہ بھی انتہائی خوبصورت اور گلیمرس ہیں۔لٹن داس 2021 میں شادی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی قریبی گرل فرینڈ دیوسری بسواس سانچیتا سے لومیرج کی ہے۔

دیوسری بھی انتہائی پرکشش اور گلیمرس ہیں۔ وہ ایک سنگین حادثے سے بال بال بچ گئیں تھیں، جب انکے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا تھا۔ اس واقعے میں سانچیتا محفوظ رہی تھیں۔شبیر رحمان 2 سال سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے2019 میں ارپا نام کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی اسوقت وہ کالج میں دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔مشرف مرتضی کی محبت کی داستان ان کے کالج کے زمانے میں شروع ہوئی تھی جب ان کی ملاقات سومونا سے کالج میں ہوئی تھی۔ انہوں نے2006 میں سومونا سے شادی کرلی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved