لندن(این این آئی)کئی مداحوں کی طرح خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پسند نہیں آئی، اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے دئیے ہیں۔
برطانیہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہاکہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2مرتبہ دودھ پیتا تھا جس سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہاکہ امریکا سے ہار گئے، بنگلا دیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بند کر دیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ پینے، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہاکہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔