امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشتگردی کے بھارتی الزامات کا کرارا جواب دیدیا

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل کے تحت پیس فار لیڈر شپ مباحثے میں بھارتی الزامات کا کرارا جواب دے دیا۔

بھارت نے سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب قونصلرگل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے پیس فارلیڈر شپ مباحثے میں بھارتی مؤقف کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وفد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑنے اور جھوٹے بیانییکا پروپیگنڈا کرنیکی بھارتی کوششیں افسوسناک ہیں، جموں و کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع خطہ اور 75 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈیپر ہے، سلامتی کونسل کی قرارداداقوام متحدہ کے زیرانتظام استصواب رائیکے ذریعے کشمیرکے مستقبل کے فیصلیکا مطالبہ کرتی ہے۔

قیصر سروانی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے کوبھارتی اسپانسرشپ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، دونوں دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں متعدد حملے کرچکی ہیں۔پاکستانی مندوب نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کلبھوشن کی گرفتاری اور اعتراف جرم بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا ثبوت ہے، عالمی برادری بھارت کو مزید استثنا دینے کا متحمل نہیں ہوسکتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved