امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ، سربراہ پاک فوج

را ولپنڈی (این این آئی) سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ،

کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہاکہ میں ایک سال پہلے آپ سب لوگوں سے مخاطب تھا اور کہا تھا کہ مایوس مت ہوں مایوسی گناہ ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہاکہ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔

انہوںنے کہاکہ گوگل ،سٹار لنک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پْرعزم ہے، کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔آرمی چیف نے تجارتی برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved