امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی متعدد رہنماؤں کو وارننگ

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہر جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منعقد ہو رہا ہے، کچھ رہنماؤں کی جلسوں میں عدم دلچسپی کی شکایات ہیں، ٹاسک کے مطابق ورکرز کو باہر نہ نکالنے کی شکایت ہے، عمران خان کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر جلسہ، جلوس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے، ہر رہنما کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں، صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کروں گا،

پارٹی کیلئے قربانی آپ کے مستقبل کی سیاست پر نظرانداز ہوگی۔علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ لاہور کا جلسہ دور تھا، راولپنڈی احتجاج میں بھرپور انداز میں ورکرز کو نکالا جائے، ہر جلسہ اہم ہوتا ہے کسی جلسے کو غیر سنجیدہ نہ لیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے لئے ہر ضلع سے نمائندہ 35 سے 45 گاڑیاں نکالے گا، قافلے پشاور سے 10 بجے نکلیں گے، تمام قافلے 11 بجے صوابی میں جمع ہونگے جہاں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved