امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حافظ نعیم الرحمان کی کال پرجماعت اسلامی لاہور کا 29 ستمبر کو دھرنا دینے کا اعلان

لاہور ( این این آئی)جماعت اسلامی لاہور نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پراتوار 29ستمبر کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔

احتجاجی دھرنے کا اعلان جماعت اسلامی لاہور کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ نائب امراء جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو گھر جانا پڑے گا۔

معاہدہ راولپنڈی پر عمل درآمد تک احتجاجی تحریک ہر گزرتے دن کیساتھ زور پکڑتی جائے گی۔ ممبر شپ مہم کے ذریعے شہریوں کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف منظم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 29 ستمبر کو پیکھے وال چوک وحدت روڈحتجاجی دھرنا دے گی ۔احتجاجی دھرنا معاہدہ راولپنڈی کے مطابق بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف دیا جارہا ہے۔ دھرنا کی قیادت جما عت اسلامی کی مرکزی، صوبائی کریگی۔احتجاجی دھرنا میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوں۔قائد حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں حق دو عوام کو تحریک کا پیغام ہر گھر اور فرد تک پہنچایا جارہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved