امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی

کوئٹہ (این این آئی)صوبہ بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا نیا کیس پشین سے سامنے آیا ہے، ضلع پشین میں 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے، بلوچستان میں رواں سال قلعہ عبداللّٰہ سے سب سے زیادہ 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح صوبے کے دارالخلافہ کوئٹہ سے 2، ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی، ڑوب، قلعہ سیف اللّٰہ اور خاران سے پولیو وائرس کا 1 ، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے پولیو کیسز کی بڑھتی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلوا کر قومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں، آبادی کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی مسائل ویکسینیشن میں چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، غلط معلومات بھی ویکسینیشن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved