لاہور (این این آئی)پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پْرعزم ہیں۔31 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں،احمد شہزاد فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم جاتے ہیں، انہیں قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔
اس حوالے سے احمد شہزاد نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیگز بھی آ رہی ہیں ان کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا۔احمد شہزاد نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔