امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کے حوالے سے پالیسی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِ سماعت ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون بتائیں یا لاجک دیں، ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک تو ہونی چاہیے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کل چیف جسٹس کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی پالیسی بنا دیں تو پھر، مجھے سیکشن آفیسر کا جواب دینے کے بجائے قانونی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو پینشن تو ملتی ہے، پینشن کے باوجود یہ ٹھیکہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سروس رولز میں ترمیم کر کے بچوں کا کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بچے کو نوکری سے لگا دیں،

اب 10-20 سال ساتھ نوکری کرنے والے کو انکار کیسے کریں گے؟ تقرری کے ساتھ 10 ایڈیشنل نمبر بھی لگا دیے گئے۔عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ میں بچوں کو نوکری دینے کا قانون موجود ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت تمام شہری ہیں، یہ تو ملازمین کے لیے کھانچہ بنا دیا گیا ہے، ایسے تو کل باہر سے کوئی نوکری حاصل نہیں کر سکے گا، اب کہیں گے ہم نوکریاں دے رہے تھے سپریم کورٹ نے روک دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved