امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پروگرام قبول اور اعتماد کا اظہار کرنے پر آئی ایم یف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کم، شرح سود بھی نیچے آرہی ہے، کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے ہیں، بین الاقوامی اداروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غذا اور کموڈیٹی پرائس میں کمی آئی ہے، ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے پر عزم ہیں،

ٹیکس ہو یا توانائی، پرائیوٹائزیشن ہو یا سرکاری کمپنیاں ہوں ہم اس پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنی ہوں گی، ہمیں ماضی کو بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسے آگے کیسے لے کر جانا ہے، میکرواکنامک استحکام آئے گا تو اس فاؤنڈیشن پر عمارت کھڑی ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved