امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت کا پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ

سری نگر(این این آئی ) انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ انڈیا پاکستان کو گلے لگانے اور اس کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ انڈیا میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے گا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (کانگریس اور پی ڈی پی)پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں جو ایک ایسا ملک ہے جو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کانگریس اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی رہنما کا مضحکہ خیز بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پاکستان غربت اور بدحالی کا ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved