امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف اور مریم نواز سے چینی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیرجیانگ زیاڈونگ نے ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی، بزنس اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔

چین کے سفیرجیانگ زیاڈونگ نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے دورے کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے چین کے لئے خصوصی چائنا اکنامک زون قائم کرنے کی پیشکش کی اور چینی سرمایہ کاروں کے لئے مراعات اور آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر معاشی معجزے برپا کر سکتے ہیں، پنجاب میں چینی دوستوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، چین کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، عوام کو غربت سے نجات دلانے کے لئے چین کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ چین ہمارا بااعتماددوست ملک ہے،تعلقات پر فخر ہے، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کے لئے بہت سے فلاحی منصوبے لارہی ہیں، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معاونت سے ٹیکنالوجی میں جدت لانا چاہتے ہیں، ڈیری پروڈکشن کے لئے چینی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔چین کے سفیر جیانگ زیاڈونگ نے پنجاب میں ہائبرڈ بیج کی کاشت 5لاکھ سے بڑھانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 5لاکھ ایکڑ پر ہائبرڈ بیج کاشت کیا گیا،رقبہ مزید بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے ایک ہزار کاشتکاروں کو جدید فارمنگ ٹیکنیک کی ٹریننگ دیں گے۔چینی ماہرین پنجاب کے کاشتکاروں کو پانی کے کفایتی استعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے۔

جیانگ زیاڈونگ نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلی کے طور پر چین میں خیرمقدم کریں گے، محمد نواز شریف کے دور حکومت میں پاک چین تعلقات بلندیوں کی طرف گامزن رہے، محمد نواز شریف کی وزارت عظمی کے دور میں پاک چین تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔سی پیک کے اپ گریڈڈ ویژن میں پنجاب کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved