امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے۔

وراثتی جائیداد کی منتقلی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے بیوہ شمیم اختر کو فوری طور پر وراثتی جائیداد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہیوں اور بوگس مقدمے بازی پر مخالف فریقین کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا اور حکم دیا کہ فریقین کو 5 لاکھ جرمانہ 3 ماہ میں ادا کرنا ہو گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جرمانہ نہ دینے پر ریونیو ڈپارٹمنٹ جائیداد سے ریکوری کرے گا، وراثت کے سادہ مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا گیا، خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بوگس اور جعلی گواہیاں دینے پر فریقین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 26 سال سے مقدمے بازی بہت ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں، جو چاہتا ہے جائیداد دبا لیتا ہے، وکلا کو بھی ایسیجھوٹے مقدمات نہیں لینے چاہئیں، بار کو وکلا کی شکایت کریں گے تو سینئرز آ جائیں گے۔واضح رہے کہ شمیم اختر کے شوہر مہربان 1998 میں فوت ہوئے تھے، مہربان کی دوسری بیوی اکسر جان کے بھتیجوں نے جائیداد تحفے میں دینے کا دعوی کر رکھا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved