امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ

لاہور( این این آئی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66261 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63405 بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح 16 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3047 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32101 بیرل، پی پی ایل 10448، پی او ایل 4192 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1003 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 3، 10 اور 11 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈ ی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 671، پی پی ایل 571، پی او ایل 63 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 917 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 11، 20، 37 اور 6 فیصد زیادہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved