امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار والدین بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں ،صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ 7روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم 9 تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی ،انسداد پولیو کی مہم میں تقریباً 5 ہزار ایسے والدین رپورٹ ہوئے جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری رہے۔بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں سب سے زیادہ 6 کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں رواں سال 2 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، چمن، جھل مگسی ، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔متاثرہ بچوں میں سے 3 کاانتقال ہوا ہے۔ حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved