امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردیئے گئے۔

لاہور میں ہیلمٹ نہ پہنے والے تمام موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ مینوئل طریقہ کار سے بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی،

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ فریش لائسنس کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی، مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے، ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved