لاہور( این این آئی) پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایئرکنڈیشنڈ اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ،کمی کا اطلاق پیر سے ہوگا ۔دوسری جانب صرف ائیر کنڈیشنڈ اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں رعایت کے اعلان کے باعث ریلوے کے کل مسافروں کا صرف 20فیصد رعایت سے مستفید ہو سکیں گے ۔
صرف ائیر کنڈیشنڈ اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کے اعلان سے میل ایکسپریس اکانومی کلاس مسافروں کی بڑی تعداد رعایت سے محروم رہے گی ۔یکم اگست سے15ستمبر تک ڈیزل کے نرخوں میں 35 روپے لٹرکی کمی کے بعد ریلوے نے مسافروں کے لئے رعایت کا اعلان کیا ہے ۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق تنخواہوں میں 20 فیصداضافہ اور دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کرسکتے۔