امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈومیسٹک کرکٹ میں سنچریاں، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

فیصل آباد(این این آئی) قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔تاہم بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کیریئر کی 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے 262 اننگز کھیلیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved