امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران کا حکام کو اپنے فون بند رکھنے کا حکم، جوابی کارروائی کی ہدایات

تہران (این این آئی )ایران میں پاسداران انقلاب کے وزیر محسن رفیق دوست نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ “ایرانی حکومت نے اعلی حکام کو اپنے موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تمام اعلی عہدیداروں کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں اور ان کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کریں تاکہ ان کی چھان بین کرکے ان کے محفوظ ہونے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لبنان میں ایرانی سفیر کو پیجر ڈیوائس کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے کو ایک دانستہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں اسرائیل سے بدلہ لے گا۔

رفیق دوست نے تصدیق کی کہ یہ ممکن ہے کہ ایران میں ہیکنگ کی کارروائیوں کا استعمال کرتے ہوئے قتل کا آغاز ہوا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ “ھنیہ کے قتل کے بعد وزارت انٹیلی جنس اور خصوصی انٹیلی جنس کی بہت سی انٹیلی جنس ٹیموں نے اس کیس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے حسن نصر اللہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ بھی مواصلاتی آلات کے استعمال میں محتاط برتیں۔ایران کے پاسداران انقلاب کے پہلے وزیرنے تصدیق کی کہ لبنان کی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ نے چند ماہ قبل گروپ کے ارکان کو موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔حزب اللہ کے ارکان کو بم دھماکوں کی دو لہروں کا نشانہ بنایا گیا جس میں پیجرز اور وائرلیس مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا گیا جو ان کے پاس تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved