امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

2030تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا ہونے کا انکشاف

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک واجب الادا مقامی قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں جس میں 2030تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دستاویز کے مطابق یہ قرضے انویسٹمنٹ بانڈز،ٹریژری بلز،سکوک اوربچت اسکیموں کے ذریعے لیے گئے ہیں ، اگلے 5 سال میں واجب الادا قرض میں اصل رقم اور سود شامل ہے،2024 میں سب سے زیادہ 13 ہزار 269 ارب روپے مقامی قرض واپس کرنا ہے،

2025 میں 12ہزار 723 ارب، 2026 میں 7 ہزار 684 ارب روپے ،2027 میں 4 ہزار 758 ارب، 2028 میں 5 ہزار 608 ارب قرضہ واجب الادا ہے۔2029 میں 4153 ارب، 2030 میں 1434 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت نے سب سے زیادہ 59 فیصد قرضہ انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے لے رکھا ہے، 22 فیصد قرضہ ٹی بلز اور 10 فیصد سکوک بانڈز کے ذریعے لیا گیا، باقی قرضہ قومی بچت اسکیموں اور پرائز بانڈزکی شکل میں لیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved