امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں، سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا چیف الیکشن کمشنر کوخط

پشاور(این این آئی) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کوخط لکھ دیا۔

سپیکرکے پی اسمبلی بابرسلیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بار بار ملتوی کیا گیا، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوچکا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں کہا کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے، تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں۔بابر سلیم سواتی نے لکھاکہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں، آئین پرعملدرآمد نہ کرنا آئین وقانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانا ہے، آئین بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے۔

سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ میرا عہدہ بتلاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں ، سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved