کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 417 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 878 پر آ گیا۔آج حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس 82 ہزار کی سطح بھی عبور کی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔