لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے کو 6سال بعد باعزت بری کر دیا۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی بھائی احاطہ عدالت میں سجدہ ریز ہوگیا۔
دین احمد نے کہا کہ میرے بھائی کو باعزت بری تو کر دیا گیا ہے لیکن اس کے 6برسوں کا حساب کون دے گا؟۔دین احمد نے بتایا کہ 2018ء میں سجاد کو ٹرائل کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی، 6سال سے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی، 7جج تبدیل ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلہ سنایا۔