امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق لازمی قرار

کراچی(این این آئی)محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی، یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی،

دوسرے مرحلے میں یکم نومبرسے گاڑیاں خرید کرنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی،تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم محکمہ ایکسائز میں تمام عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور یہ صرف شروعات ہے، حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سندھ عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے آگے بڑے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے، بائیو میٹرک تصدیق سے خریداروں اور فروخت کنندگان کی شناخت ہو سکے گی، گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور شہریوں کو دھوکہ دہی یا فراڈ سے بچانے میں مدد ملے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نادرا کے کسی بھی ای سہولت مرکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved