امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ننکانہ صاحب(این این آئی)خاتم النبیین، سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر میں عید میلاد النبی آج 17ستمبر بروزمنگل کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہات اور گلی محلوں کی سطح پر میلاد النبی کے جلوس اور درود و سرور کی محافل، گھروں، مساجد، کاروباری مراکز اور اہم نجی و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام کیا جائے گا، ملک اور قوم کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

یہ دن پیغمبر آخرالزماں سے والہانہ محبت، عقیدت و احترام کے کے جذبے کے ساتھ منایا جاتاہے، مساجد، مدارس میں محافل قرات و نعت، سیرت طیبہ کے حوالے سے ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتاہے ، علمائے کرام نبی کریم کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں گھروں، کاروباری مراکز، مساجد اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے گلی محلوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور گنبد خضرا کی مناسبت سے جھنڈیوں اور جھنڈوں کی ہر سو بہار ہوتی ہے۔سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی،

وفاقی دارالحکومت اسلام ااباد میں قومی سیر ت النبی ? کانفرنس کا اہتمام جناح کنونشن سنٹر میں کیا جائے گا۔ ملک بھر میں مساجد، کمیونٹی سینٹرز اور نجی گھروں میں محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مذہبی سکالرز ،جید علماء کرام ومشائخ عظام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ مساجد اور اجتماعات میں پاکستان کی فلاح و بہبود، مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور عالمی امن کے لیے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے مسلمان بھی اس مقدس دن کو منا رہے ہیں۔ سعودی عرب، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کی جار ہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved