امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئینی اصلاحات سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مزید 12 ارکان شامل

اسلام آباد (این این آئی)آئینی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں مزید 12 ارکان کو شامل کرتے ہوئے ایوان بالا سینیٹ کے تمام ایک درجن پارلیمانی لیڈرز کو کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئینی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں توسیع کر دی گئی، سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مزید 12 ارکان کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے 12 پارلیمانی لیڈر کمیٹی کے ارکان میں شامل کیے گئے ہیں ، اپوزیشن لیڈر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی میں شامل کیے گئے اراکین میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر شیری رحمن، مسلم لیگ (ن) کے عرفان صدیقی، پی ٹی آئی سے علی ظفر، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے منظور احمد، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) سے مولانا عطا الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ایمل ولی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) سے فیصل سبزواری، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے محمد قاسم، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے راجا ناصر عباس، نیشنل پارٹی سے جان محمد، مسلم لیگ (ق) کامل علی آغا اور سنی اتحاد کونسل سے حامد خان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved