امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابر اعظم کی جیب سے 10حارث نکل سکتے ان کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہئے تھا،باسط علی

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی جیب سے 10حارث جیسے کھلاڑی نکل سکتے ہیں انہیں حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہئے تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیمپئنز کپ کے لیے ٹیم اسٹالینز کا مینٹور مقرر کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی ہے۔سابق قومی کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران ٹیم اسٹالینز کے مینٹور شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا اگر کسی کو ثبوت چاہئیں تو میں دے دوں گا۔

باسط علی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے اور جنھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے انھیں پی سی بی نے کیسے مینٹور بنا دیا۔ان کا کہنا تھا رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے جان بوجھ کر ایک میچ ہارنے کا اعتراف کیا تھا۔سابق کرکٹر نے بابر اعظم کے بجائے اسٹالینز کا کپتان نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو بنانے پر بھی مینٹور شعیب ملک پر تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم کی جیب سے آپ حارث جیسے 10 کھلاڑی نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ان حالات میں عمر اکمل یا احمد شہزاد جیسا مؤقف اختیار کرنا چاہیے تھا اور حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔بابر اعظم کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی اسٹالینز کا حصہ ہیں لیکن وہ بھی محمد حارث کی کپتانی میں ہی کھیل رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved