امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کہا کہ رواں سال غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ایف بی آر حکام نے کہا کہ غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا ساتھ ہی جائیداد یا گاڑیاں خریدنے سے روکا جائے گا، ان کی یوٹیلیٹی سروسز بھی منقطع کردی جائے گی۔

اس کا مقصد درست اور مکمل ٹیکس فائلنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ لوگ اپنے ٹیکس درست طریقے سے جمع کرائیں۔غلط یا نامکمل ٹیکس ریٹرن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ایف بی آر نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین تجویز کیے ہیں کہ لوگ اپنے ٹیکس کی درست ادائیگی کریں۔ نئے سسٹم کے تحت ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved