امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے 30 ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی گئیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات ،گھڑیاں اورکارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی جب کہ کابینہ ڈویڑن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔

ریاست کی ملکیتی توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداروں، بیوروکریسی جس میں سویلین اور ملٹری دونوں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کے لیے نیلام کیا جاتا ہے۔سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں اِن انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام ہی پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا وہ قیمت نہیں بتا سکتے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ارب 16 کروڑ کے تحفے کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی، نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے رکھ لیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک بھی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے گراف جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا، دبئی سے تخمینہ لگوانے پر پتا چلا کہ خزانے کو ایک ارب 57 کروڑ، 37 لاکھ کا نقصان پہنچا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved