اسلام آباد (این این آئی)ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی اور گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63 ہزار 405 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64179بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق 8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7فیصدزیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32162 بیرل، پی پی ایل 9560بیرل ، پی اوایل 4413بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1094بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار609 ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 440ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار871 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔