ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلادیشی بیٹر مہدی حسن میراز نے وعدے کے مطابق سیریز میں جیتی انعامی رقم بنگلادیش میں رکشے والے کی فیملی کو دے دی۔ رپورٹ کے مطابق رکشا ڈرائیور بنگلادیش میں حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا۔
جس پر مہدی حسن میراز جو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئرآف دی سیریز قرارپائے تھے انہوں نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکشا چلانے والے کی فیملی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔