امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 32 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 32 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔

اے ڈی بی کے ریزیڈنٹ مشن نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا رورل روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ‘ صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جو سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔اس میں کلیدی راستوں کا احاطہ کیا گیا جو دور دراز کی کمیونٹیز کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بازاروں سے جوڑتی ہیں، اس منصوبے میں موسمیاتی ریزیلیئنٹ ڈیزائن، سڑک کی حفاظت میں اضافہ، اور پائیدار دیکھ بھال کے طریقوں کو شامل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ڑوکوف نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ عوام کے لیے لائف لائن اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے، بنیادی ڈھانچے کا یہ اہم منصوبہ سفر کے وقت کو کم کرے گا، نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مارکٹس اور خدمات تک بہتر رسائی فراہم کر کے ہم مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے کم سہولیات والے خطوں میں سے ایک میں جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی ٹارگٹ انٹروینشنز کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ سیونگھون کم نے کہا کہ اے ڈی بی حکومت کی مدد کرے گا تاکہ وہ صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ترجیحی سڑکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے سیلاب کی نوعیت پر ایک جامع مطالعہ کریں، ہم دو سیاحتی سڑکوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے رعایتی معاہدوں کی تیاری میں حکومت کی مدد کریں گے، جو سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں معاون ثابت ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved