امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں،مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ،کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرسکے۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

صحافی نے سوال کیاکہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج کی باتیں ہورہی ہیں،کیا ایسے حالات ہیں کہ راج لگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے جواب دیاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں تاہم خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں،مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ،کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرسکے،مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے بیان کو جذباتی بات قرار دیدیا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ جذباتی باتیں ہی. حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کردی اور کہاکہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کر دیا تھا۔ صحافی نے سوال کیاکہ یعنی جے یو ائی ووٹ نہیں کرے گی کسی آئینی ترمیم، عدلیہ کے حوالے سے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ظاہر ہے ہم نے اصلاحات کے حوالے سے جو تجاویز دی ہے اس حوالے سے کوئی چیز اتی ہے تو اس پر غور ہوگا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved