امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مریض کی تشخیص نہ ہونے پر تحقیقات شروع

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مریض کی تشخیص نہ ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارتِ صحت نے مذکورہ مریض کی تصویریں اور ایئر پورٹ کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو خلیجی ملک سے آیا ہوا منکی پاکس کا مریض بغیر کسی رکاوٹ کے پشاور پہنچ گیا تھا۔حکّام کے مطابق پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کے 6 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 5 کیس عالمی سطح پر اس حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکام نے اس معاملے پر متاثرہ مریض سے ملنے اور مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکّام نے بتایا ہے کہ مریض جب اسلام اباد ایئر پورٹ پر اترا تو اس کے چہرے پر نہ دانے تھے اور نہ اسے بخار تھا، یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے کوئی کوتاہی کی یا نہیں، مریض کے ساتھ پاکستان پہنچنے والے اور دیگر افراد کے کانٹیکٹس کی ٹریسنگ بھی جاری ہے۔

حکّام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان بھی ہے۔ حکّام کا کہنا ہے کہ دیگر وفاقی اداروں کی طرح بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر بھی اسلام اباد میں ہی ہونا چاہیے، بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ اپنی استعداد کے مطابق بہتر کام کر رہا ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس اب 121 ممالک میں پھیل چْکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے جاں بحق ہو چْکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوت مدافعت والیافراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved