امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار بھیجنے کی تردید

تہران ،ماسکو(این این آئی)کریملن نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران نے روس کو میزائل بھیجے ہیں۔ ماسکو نے کہا کہ مختلف ہتھیاروں کی منتقلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے منگل کو کہا تھا کہ روس نے ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں اور امکان ہے کہ وہ ان کو ہفتوں کے اندر یوکرین میں استعمال کرے گا۔ بلنکن نے انتباہ کیا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون سے یورپ کی وسیع تر سلامتی کو خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران نے بھی واشنگٹن کے ان الزامات کو بدصورت پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل منتقل نہیں کیا۔

ان کے ملک کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک بار پھر امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک ناقص انٹیلی جنس معلومات اور غلط منطق کی بنیاد پر کارروائی کر رہے ہیں۔ یورپی ٹرائیکا برطانیہ، جرمنی اور فرانس ہیں۔ ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کا جواب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved