امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پارلیمنٹ پر حملے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ،اگر ایسا سلسلہ بند نہ ہوا تو جموریت خطرے میں پڑ جائیگی، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ،اگر ایسے سلسلہ بند نہ ہوا تو جموریت خطرے میں پڑ جائے گی،

علی امین گنڈا پور کے خواتین کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتی ہوںلیکن باقی تقریر کی حمایت کرتی ہوں اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے،ہمیں دیور سے لگا دیا گیا ہے ، ہمارے جلسے کو منتشر کرنے کے لیے 6 دن میں ایک قانون بنایا گیا،اب عدلیہ اور ججز سے متعلق نئے قانون بنانے جا رہے ہیں،یہ ملک اورنظام کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔ انسداد دہشتگردی میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہاکہ قومی اسمبلی میں لگائے گئے تماشے کی مذمت کرتی ہوں،یہ جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا،

پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس کی ساری ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے ،قومی اسمبلی سے ہمارے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے،قومی اسمبلی پر حملے میں پولیس ملوث ہے یا جو نقاب پوش افراد تھے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں باہر نکل رہا ہوں اور حالات ٹھیک کروں گا،آپ کی ہم سے شکایت ہے کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے کیوں نکلے ،اس وقت تحریک انصاف لوگوں کے دلوں میں بس چکی ہے ،نوازشریف کا یہی گلہ ہے کہ عوام میری خاطر نہیں نکلی اور بانی پی ٹی آئی کے لیے اتنی تعداد میں عوام باہر نکلی،

ایک طرف نواز شریف جلسہ کر لیں دوسری طرف میں جلسہ کر لیتی ہوں پھر دیکھتے ہیں کس کے جلسے میں زیادہ بندے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ والوں کو کہتی ہوں کہ صحت کارڈ پروگرام ہم نے شروع کیا،صحت کارڈ کی تعریف پوری دنیا نے کی ،میں نے جب وزارت چھوڑی 42 لاکھ خاندانوں نے سہولت استعمال کی ،اب لوگوں پاس مفت علاج تک کی سہولت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خواتین کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتی ہوںلیکن باقی تقریر کی میں حمایت کرتی ہوں اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں دیور سے لگا دیا گیا ہے ،میں ایک ڈاکٹر ہوں ،سوا سال سے قید میں ہوں ، ان کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو مجھے سزا ہوچکی ہوتی ،اسلام آباد میں ہمارے جلسہ کو منتشر کرنے کے لیے 6 دن میں ایک قانون بنایا گیا،نئے قانون کے تحت ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا،اب عدلیہ اور ججز سے متعلق نئے قانون بنانے جا رہے ہیں،یہ ملک اورنظام کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved