امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا، من پسند کو گھر بھیج دیا، شیخ رشید

راولپنڈی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جیسے پارلیمنٹ سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک ممبر بھی اسپیکر پر عدم اعتماد کر سکتا ہے، چاہے وہ ناکام ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ سے چالان نہیں پیش کیا گیا، یہ 20 سال کا پروگرام لگ رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے سے بہتر تھا میں 4 سال جیل کاٹ لیتا، میرے ہمدرد تھے ان کے پاس چلہ کاٹا، انہوں نے مجھے معاف نہیں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف نے تباہ کر دی، اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، بجلی پر ایک اور ٹیکہ لگا دیا گیا، مرے ہوئے لوگوں کو اور مارا جا رہا ہے، ملک تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، غریب آدمی زندہ مر گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور میرے دوست ہیں، ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved