اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مسلسل 13 فائٹس جیتنے والے عثمان وزیر کی اگلی فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر کملدیپ کیساتھ ہوگی۔
فائٹ کا اعلان عثمان وزیر نے اسلام آباد میں کیا۔عثمان وزیر نے اپنے کیریئر میں اب تک مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں اور وہ بھارت کے باکسر کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کیلیے پْرامید ہیں۔دوسری جانب بھارتی باکسر کملدیپ جوروال بھی مسلسل 7 فائٹس سے ناقابلِ شکست ہیں، جو اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔عثمان وزیر کا ماننا ہے کہ یہ مقابلہ باکسنگ کے شائقین کیلیے ایک سنسنی خیز معرکہ ثابت ہوگا۔