امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خیبرپختونخوا سے ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا سے ایم پاکس ( منکی پاکس) کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس کی تصدیق ہوئی ہے، 33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو اسلام آباد اایئرپورٹ کے زریعے سفر کرکے پاکستان آیا تھا۔مریض سفر کرکے پشاور آیا اور ہوٹل میں قیام کیا، اگلے دن مریض علاج کی سلسلے میں نجی کلینک گیا ، نجی کلینک سے مریض کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا گیا۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال نے مریض کے نمونے لیکر پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔بعد ازاں مریض کو دیر لوئر میں اس کے گھر پر قرنطینہ کرلیا گیا ہے، مریض سعودی سے آنے کے بعد کسی بھی رشتہ دار سے نہیں ملا، مریض کا پاکستان آتے وقت فلائٹ کے مسافروں کے علاوہ کسی اور رابطہ نہیں ہوا۔

لوئیر دیر کے ڈی ایچ او سربراہی میں مریض کی سرویلنس کی جارہی ہے، مریض کے علامات میں بہتری آرہی ہے، گھر والوں کو انفیکشن کے پھیلاو سے متعلق آگاہی مہیا کردی گئی ہے۔وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ پر ایم پاکس کا مریض بغیر اسکریننگ کے کیسے نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ کتنے ایسے مریض روزانہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے نکل کر ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہوں گے، خیبرپختونخوا میں مربوط سرویلنس اور اسکریننگ کی وجہ سے کوئی بھی ایم پاکس کیس بچ نہیں پایا۔گانہوںنے کہاکہ وفاق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اسکریننگ نظام کو فعال کرے، خیبرپختونخوا کے انٹری پوائنٹس پر اب تک 66 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اب تک 17 مشتبیہ مریضوں کی سکریننگ میں 5 کیسز کنفرم ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved