لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کل ( جمعہ ) لاہور میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ریلیوں کی قیادت کریں گے، احتجاجی ریلیاں نماز جمعہ کے بعد نکالی جائیں گی،ریلیوں کا مقصد اسیر قائدین و کارکنان کی رہائی کے لئے احتجاج کرنا ہے۔