امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیرا لمپکس، قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

پیرس (این این آئی)فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اتھلیٹ نے 47.64 میٹر کی تھرو پھینک کر پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ جیت کے جشن کے دوران قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا۔اس حوالے سے پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

ایرانی ایتھلیٹ کی جگہ جیولین تھرو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارت کے نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔دوسرے نمبر پر چین کہ سن پیڑیانگ رہے جنہوں نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved