امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

علی امین کا مستقبل اڈیالہ جیل میں نظر آرہا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلی سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جو پیسے کے پی کے عوام پر لگنے چاہیے تھے وہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائے گئے، پی ٹی آئی جلسے میں بڑھکوں کے علاوہ کچھ نہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا گزشتہ چھ مہینے سے جس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ جلسہ جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلے گا ہر شہر گلی سے نکلیں گے مگر کل اسلام آباد کا ایک گراؤنڈ بھی بھرا نہیں جا سکا۔

سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں تقریریں کیا بہترین بھڑکیں تھیں، مجھے اپنے بچپن کی ’سلطان راہی‘ کی فلمیں یاد آ گئیں، جس میں بھڑکیں سن کر ہنسی ہی نکل سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کہتا ہے کہ پندرہ دن میں عمران خان کو رہا کرو، ورنہ خود آ کر رہا کروں گا، کیا پِدّی، کیا پِدّی کا شوربا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved