امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زمین کی گہرائی میں ڈونٹ نما پراسرار شے دریافت

کنبیرا(این این آئی) آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو)کے سائنس دانوں نے زیر زمین ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں مائع مرکز کے اندر ڈونٹ کی شکل کا ایک علاقہ دریافت کیا ہے، جو ہمارے سیارے کے مقناطیسی فیلڈ کے متعلق مزید بہتر فہم فراہم کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ اے این یو سیسمولوجسٹ کے مطابق زمین کے مائع مرکز کے اندر کی ساخت صرف نچلی سطح پر پائی جاتی ہے اور یہ خط استوا کے متوازی موجود ہوتی ہے۔

جس کے متعلق سائنس دانوں کو اب تک کچھ معلوم نہیں تھا۔زمین کی دو بنیادی پرتیں ہوتی ہیں: اندرونی کور، ایک ٹھوس پرت، اور بیرونی کور، ایک مائع پرت ہوتی ہے۔ زمین کے مرکز کے ارد گرد مینٹل ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا ڈونٹ نما علاقہ زمین کے بیرونی مرکز کے اوپری حصے میں ہے، جہاں مائع کور مینٹل سے ملتا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف اور اے این یو کے جیوفزسٹ پروفیسر ہرووجے تکلکیچ کا کہنا تھا کہ نئے دریافت ہونے والے علاقے میں باقی مائع بیرونی کور کے مقابلے میں سامنے آنے والی زلزلے کی لہریں سست ہوتی ہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ استوائی سطح کے متوازی ہے، نچلے طول و عرض تک محدود ہے اور اس کی شکل ڈونٹ جیسی ہے۔ ہم ڈونٹ کی صحیح موٹائی نہیں جانتے ہیں، لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ کور مینٹل کی سرحد سے چند سو کلومیٹر نیچے موجود ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved