کراچی(این این آئی)سوتیلے باپ نے پیسوں کی خاطر بیٹی پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اسے شناخت بدل کرکام کرنے پر مجبور کرتا رہا۔اورنگی ٹائون میں سوتیلے باپ کی جانب سے بیٹی کو بیٹا بن کرکام کرنے پر مجبور کرنیکا واقعہ پیش آیا ہے، 19 سالہ متاثرہ لڑکی قراۃالعین کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، علاقہ مکین نے بتایا کہ 19 سالہ لڑکی کو سوتیلا باپ لڑکا بناکر کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
قراۃالعین نامی لڑکی متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا سوتیلا باپ مجھے زبردستی لڑکے کے حیلے میں کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔متاثرہ لڑکی نے کہا کہ سوتیلے باپ نے میری والدہ کے پلاٹ جعلسازی سے اپنے نام کرالیے، ہم گھر چھوڑنا چاہتے ہیں زبردستی یرغمال بنایا ہوا ہے۔19سالہ لڑکی نے بتایا کہ شاہ حسین سے میری والدہ نے مارچ 2023 میں دوسری شادی کی تھی، پولیس کا موقف ہے کہ متاثرہ گھرانے کی جانب سے ابھی تک تھانے میں درخواست نہیں دی گئی۔