امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہمارے دوست تو کیا دشمن بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، مفتاح اسماعیل

کراچی(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی)کے سینئررہمنااور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے دوست تو کیا دشمن بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، ڈیفالٹ کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کبھی نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، پاکستان ڈیفالٹ کرے گا تو اس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے،

آئی ایم ایف پاکستان کی سیاست سمجھتا ہے، آئی ایم ایف کیخلاف بہت سے لوگ سیاسی بیانات دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ تھے اس وقت بھی انھوں نے نیوکلیئر اثاثوں کی بات کی تھی، آئی ایم ایف کیوں نیوکلیئر اثاثوں کی بات کریگا اور اگر کریگا بھی تو وزیرخزانہ سے نہیں۔انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ ہوتے تو پھر ایسے بیانات سے مسائل پیدا ہوتے، اسحاق ڈار وزیرخزانہ نہیں ہیں اسی لیے ایسے بیانات سے فرق نہیں پڑیگا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھتی ہے، پاکستان میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی خود بخود بڑھ جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو پاکستان میں بھی کچھ بہتری آئی ہے، تیل کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوئی مہنگائی اب بھی موجود ہے، اس وقت اسٹیٹ بینک کو چاہیے فوری طور پر شرح سود میں کمی کرے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شرح سود دنیا میں سب سے زیادہ ہے، حکومت شرح سود کم کرلے گی تو حکومتی خسارہ بھی کم ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved