امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.21فیصداضافہ

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.21فیصداضافہ ،10 ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ،20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 21 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس آی آئی) بارے جاری رپورٹ کے مطابق 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادووشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد، ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد ، دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتیل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد، اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد، اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved