امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی ٹیم کا استقبال،روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

ممبئی(این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب ممبئی ایئر پورٹ پر پہنچی جہاں اْن کا تاریخی استقبال کیا گیا۔اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی شہر سمندر کنارے امڈ آیا۔اس دوران میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی۔

دوسری جانب ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ٹیم کو ویلکم کرنے کے لیے ہر عمر کا فرد اسٹیڈیم اور سمندر کنارے موجود تھا۔اس ایونٹ کے نتیجے میں بھارتی کئی طرح کی مشکلات اور نقصان سے دو چار بھی ہوئے ،کچھ دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آئیںبھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بزرگ خاتون بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بار بار چوم رہی ہیں۔

اس دوران روہت شرما دیوار کے ساتھ لگے کھڑے رہے جبکہ معمر خاتون روہت کا کبھی ماتھا تو کبھی گال چومتی رہیں اور والہانہ انداز میں اپنے قومی ہیرو کو پیار کرتی رہیں۔اس موقع پر روہت شرما کے چہرے پر ناگواری ضرور نظر آئی مگر انہوں نے تحمل مزاجی کے ساتھ خاتون کو پیار کرنے دیا۔یہ ویڈیو بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم میں استقبال کے دوران بنائی گئی ہے۔رش کے باعث ویڈیو میں خالی کرو، خالی کرو کی مسلسل آوازیں آ رہی ہیں، یہ جملہ خود روہت شرما بھی بولتے نظر آئے۔یاد رہے کہ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved